فیصل قریشی بیٹی کیلئے شوبز میں سفارش کیوں نہیں کرتے؟

اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ میں  شوبز میں میرٹ پر پراجیکٹس دیے جانے کے حق میں ہوں  اورمیرا ماننا ہے کہ فیلڈ میں جو بھی اداکار  آئے سفارش کے بجائے میرٹ پر ہو۔فیصل قریشی حال ہی میں نجی ٹی وی شو کے مہمان بنے جس دوران میزبان احمد علی بٹ نے اداکار کو ان کی بیٹی ہانش قریشی کے بچپن کی تصویر دکھا کر ان سے رائے طلب کی؟اس پر فیصل قریشی نے بتایا کہ بیٹی کی عمر 27 سے 28 سال ہے  اور وہ اپنی لائف میں مصروف  ہے، ہانش نے ایک سے 2 شوبز  پراجیکٹس بھی کیے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ آگے فیلڈ میں کام کو جاری رکھ سکے گی۔فیصل قریشی نے کہا کہ  میں بیٹی کو مجبور نہیں کرتا کہ اسے شوبز میں کام کرنا چاہیے اور یا نہیں کرنا چاہیے، اس حوالے سے ایک روز مجھے فہد مصطفیٰ کی بھی کال آئی تھی جس پر انہوں نے کہا تھا کہ فیصل بھائی! ہانش پراجیکٹ میں کام کے حوالے سے سنجیدہ ہے لیکن میں نے فہد سے کہا کہ یہ آپ کی مرضی ہے۔اداکار نے اس حوالے  سے اپنے بھانجے  اور اداکار دانیال کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میرا بھانجا دانیال  اس وقت 7 سے 8 ڈرامے کررہا ہے، اس کے لیے  لوگ مجھے کال کرتے ہیں تب بھی  میں انہیں یہی کہتا ہوں کہ اگر پراجیکٹ کی ضرورت ہے تو لو میں یہ نہیں کہتا کہ میں ماموں ہوں  تو اس کو کام ملنا چاہیے، میں پراجیکٹس میرٹ پر دیے جانے کے حق میں ہوں کیوں کہ جو پراجیکٹ سفارش پر کسی اداکار کو دیے جاتے ہیں وہ اسکرین پر نظر آرہے ہوتے ہیں کہ سفارشی ہیں۔