عمران خان کاعبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔عمران خان کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 15 روز میں اپنے الزامات واپس لیں۔نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل فوری طور پر چیئرمین پی ٹی آئی سے غیر مشروط معافی مانگیں۔عمران خان کے بھیجے گئے نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 10 ارب روپے بطور ہرجانہ ادا کریں، جسے شوکت خانم اسپتال میں جمع کروایا جائے گا۔ نوٹس میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل نے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔