شادی کے دن گزر چکے،سلمان خان کا پروپوزل پر ردِ عمل

بالی ووڈ کے سلو بھائی، سلمان خان نے خود کو ہونے والی شادی کی پیشکش پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے جو کہ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو گیا ہے۔57 سالہ غیر شادی شدہ ہیرو، سلمان خان کا ماننا ہے کہ اُن کی شادی کے دن گزر چکے ہیں۔سلمان خان آج کل بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈز، انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) 2023ء کی تقریب میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔گزشتہ شام سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو کی، اس دوران ہالی ووڈ سے آئی ایک خاتون فوٹو جرنلسٹ نے اُن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کر ڈالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔ویڈیو میں ہالی ووڈ سے آئی گوری کا سلمان خان سے کہنا تھا کہ میں خصوصی طور پر ہالی ووڈ سے یہاں دبئی آپ (سلمان خان) سے یہ پوچھنے آئی ہوں کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟