ٹی 20 بلاسٹ؛ شاہین آفریدی کے چھکوں نے سماں باندھ دیا

 لاہور: انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاہین آفریدی نے آخری اوور میں 2چھکوں سے فتح کا سفر آسان بنادیا۔انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ڈرہم نے اولی روبنسن کی جارحانہ ففٹی سے تقویت پاتے ہوئے 168کا مجموعہ حاصل کیا، شاہین شاہ آفریدی نے 39رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ناٹنگھم شائر کو الیکس ہیلز نے اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے 65کی اننگز کھیلی لیکن میچ فنش کرنے کی ذمہ داری شاہین شاہ آفریدی کو ملی اور انھوں نے آخری اوور میں 2چھکوں سے ہدف کا حصول 4گیندیں قبل ممکن بنادیا، انھوں نے 12گیندوں پر 17رنز بنائے۔ورسسٹر شائر کی فتح میں اسامہ میر کی آل راؤنڈر پرفارمنس نے اہم کردار ادا کیا، کاشف علی(69)کی رخصتی کے بعد پاور ہٹنگ کی ضرورت پوری کرتے ہوئے انھوں نے 15گیندوں پر 32رنز بٹور کر ٹیم کا مجموعہ 7وکٹ پر 183تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، نسیم شاہ نے 32رنز دیکر 2شکار کیے، ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لیسٹر شائر کی ٹیم 33رنز دور رہ گئی، اسامہ میر نے 33رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔دوسری جانب ڈاربی شائر کی نمائندگی کرنے والے حیدر علی ایک بار پھر ناکام ہوئے اور صرف 11رنز بناسکے،ان کی ٹیم نے 6وکٹ پر 151رنز بنائے، نارتھمپٹن شائر نے ہدف 11گیندیں قبل عبور کرلیا، زمان خان نے 17رنز دیکر دو اہم وکٹیں حاصل کیں مگر دیگر بولرز دبا? برقرار نہیں رکھ سکے۔