بجلی کے بل کے پیسوں کیلئے بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

فیصل آباد میں بجلی کے بل کی ادائیگی کیلئے پیسوں کے بندوبست پر ہونے والے جھگڑے کے دوران چھوٹے بھائی نے چھری کے وار کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔ پولیس نے مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کھرڑیانوالہ چکے 61 رب کے رہائشی محمد قیس کے گھر کا بجلی کا بل آیا تو اس نے ادائیگی کیلئے چھوٹے بھائی سے پیسے طلب کیے۔اس معاملے پر دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا جس کے دوران طیش میں آکر چھوٹے بھائی غلام فرید نے چھری سے وار کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔ پولیس نے مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں تھانہ بلوچنی میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔