سرگودھا میں گھریلو رنجش پر چار افراد کے قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے ۔مڈھ رانجھا کے علاقہ گھلا پور میں ملزمان نے گھریلو رنجش پر چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، جن کی شناخت 30سالہ فیصل، 25سالہ عرفہ ، 60سالہ مقصودہ اور سرفراز کے نام سے ہوئی ہے ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس پی انوسٹی گیشن بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ سرگودھا کرائم سین یونٹ اور فرانزک موبائل بھی موقع پر موجودہے ، ملزم احمد شیر مقتولین کا قریبی رشتے دار ہے۔پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے ، اس حوالے سے آر پی او سرگودھا نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے اور ان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں ۔آر پی او نے مزید کہا کہ وقوعہ کی تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جائے ، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔