کاہنہ کے علاقے میں قتل کی لرزہ خیزواردات پیش آئی ہے جہاں بھائی نے چھریوں کے وار کرکے بھائی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ایل ڈی گول چکر کے رہائشی بلال کا بھائی کے ساتھ معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر نذیر نے طیش میں آکر بلال پر چھری کے وار کردیے، چھریوں کے وار سے 18 سالہ بلال شدید زخمی ہوگیا جس پر اسے لاہور کے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔