چنیوٹ: ملک شیک پینے سے 2 خواتین جاں بحق

چنیوٹ میں مضرِ صحت ملک شیک پینے سے 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں جبکہ 1 کی حالت غیر ہونے پر فیصل آباد الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں خواتین کی موت فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اڈا شیخن میں 30 سالہ خاتون نے گھر میں ملک شیک بنا کر خود پینے کے علاوہ 2 خواتین  کو بھی پلایا جس کے پینے کے بعد تینوں کی حالت غیر ہو گئی۔ریسکیو ٹیموں نے تینوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ایک لڑکی اور خاتون دم توڑ گئی جبکہ ایک خاتون کو فیصل آباد الائیڈ اسپتال میں ریفر کر دیا گیا ہے۔