ویڈیو بنانے پر تکرار، سکیورٹی گارڈ نے ٹک ٹاکر کو قتل کردیا

سخی حسن چورنگی کے قریب سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ٹک ٹاکر ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق سخی حسن چورنگی کے قریب سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے والے نوجوان پر گارڈ نے فائرنگ کردی، گارڈ کی فائرنگ سے 24 سال کا نوجوان جاں بحق ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے گارڈ کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔گارڈ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ نوجوان ویڈیو بناتے ہوئے میری طرف اشارے کررہا تھا جس پر غصے میں فائرنگ کی۔