پولاک بھی کیچ پر بول اٹھے

جنوبی افریقا کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شان پولاک نے فائنل میں سوریا کمار یادیو کے ہاتھوں ڈیوڈ ملر کے کیچ پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈکپ فائنل کے آخری اوور میں سوریا کمار یادیو نے باؤنڈری لائن پر ڈیوڈ ملر کا شاندار کیچ تھام کر پروٹیز کی امیدوں کو معدوم کردیا تھا اور اس کیچ پر کئی افریقی فینز نے شکوک کا اظہار کیا تھا۔اس کیچ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق جنوب افریقی کرکٹر شان پولاک نے ذو معنیٰ الفاظ کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ باؤنڈری کش شاید کھیل کے دوران ہٹ گیا ہوگا، کیچ ٹھیک تھا کیونکہ کرکٹر کا پاؤں نہیں لگا تھا۔