Post With Image

مہنگائی کا نیا طوفان، پٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لٹراضافہ


حکومت نے عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 6 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مٹی اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر کے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی جس میں پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے، ہائی سپیڈ ‏ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے فی لٹر، ‏مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 65 پیسے فی لٹر اور ‏لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز کی گئی تھی۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 98 روپے 89 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 117 روپے 43 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 89 روپے 31 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا