Post With Image

مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں عنقریب قومی سطح کے مارچ کا اعلان


مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں عنقریب قومی سطح کے مارچ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا شرکت کی خواہشمند جماعتوں کا خیرمقدم کریں گے، عید کے بعد اے پی سی میں مستقبل کی حکمت عملی طے ہوگی۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد ہماری میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی، مشترکہ مؤقف کے تحت آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے سے 2018ء کے انتخابات دھاندلی زدہ قرار دیئے تھے، اتفاق رائے کے باوجود اس وقت آل پارٹیز کانفرنس منعقد نہ ہوسکی، کئی ملک گیر ملین مارچ کئے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کارکنان پر عزم رہیں جلد اسلام آباد میں قومی سطح کا مارچ ہوگا، دیگر جماعتیں اگر شرکت کرنا چاہیں تو خیرمقدم کریں گے۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا