Post With Image

لاہور کے علاقے شاد باغ سے بچی کا مبینہ اغوا، نامعلوم شخص اٹھا کر لے گیا


لاہور سے تین سالہ بچی کو اغوا کرلیا گیا، پولیس کی روایتی سستی کے باعث ورثا سراپا احتجاج بن گئے۔ شہر میں بچوں کے اغوا کا سلسلہ نہ تھم سکا، شاد باغ کے علاقہ بھگت پورہ کی رہائشی تین سالہ ہبا جنت کو نامعلوم شخص اغوا کر کے فرار ہو گیا، تین سالہ ہبا اپنے 4 سالہ بھائی کے ہمراہ گھر سے چیز لینے نکلی کہ نا معلوم اغوا کار نے مغوی بچی کا بھائی سے ہاتھ چھڑوایا اور لے کر فرار ہو گیا۔ میڈیا پر خبر چلنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور تھانہ شادباغ میں اغوا کی رپورٹ درج کر دی گئی۔ مغوی ہبا کے والد پولیس کے سست رویے سے نالاں ہیں۔ انہوں نے کہا تاحال بچی کا پتہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔ ڈی ایس پی شادباغ زکریا کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تلاش شروع کر دی گئی ہے، بچی کے اغوا کے بعد علاقہ میں کہرام مچ گیا اور شہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا