Post With Image

'حکومت مخالف تحریک نہیں، ملکی معیشت کی بحالی پر غور کیا جائے'


چودھری شجاعت حسین نے اپوزیشن جماعتوں کو مشورہ دیا ہے کہ حکومت مخالف تحریک نہیں ملکی معیشت کی بحالی پر غور کیا جائے، فوج تو اپنا فرض پورا کر رہی ہے پارلیمنٹ بھی اپنا کردار ادا کرے۔ سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عید کے بعد کچھ اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو کر حکومت اور عمران خان کے خلاف ایک تحریک چلانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کیلئے ایک ایجنڈا تیار کیا جا رہا ہے، تمام بڑی جماعتوں بالخصوص جو پارلیمنٹ میں موجود ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ اپنی پارٹیوں سے بالاتر ہو کر بیٹھیں اور معیشت کی بحالی کے ایجنڈا پر غور کریں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھ کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہو گا کیونکہ ملک پہلے ہی دہشت گردی سمیت بہت سے بحرانوں میں گھرا ہوا ہے، تمام جماعتیں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا