Post With Image

نالائقوں کی حکومت کسی سانحے سے کم نہیں: مریم نواز


مریم نواز نے کہا ہے کہ نالائقوں کی حکومت کسی سانحے سے کم نہیں، دس ماہ ہوگئے عوام ایک اچھی خبر نہیں سن سکے، 22 کروڑ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک کیساتھ جو سانحہ ہو رہا ہے اس کا ذکر نہ کیا جائے تو زیادتی ہوگی، گیس کی قیمتوں میں 140 فیصد اضافہ ہوا، روز سنتے ہیں آج گیس، چینی مہنگی ہوگئی، بجلی کی قیمت کہاں سے کہاں پہنچ گئی، جب بھی جیل گئی میاں صاحب نے کبھی نہیں کہا میرے لیے آواز اٹھائیں ؟ انہوں نے ہمیشہ کہا جاؤ جا کرعوام کا دکھ درد دیکھو، تنخواہیں کم اور گھروں کے خرچ ڈبل ہوگئے۔ مریم نواز کا کہنا تھا بلیغ الرحمان کے ساتھ بڑا سانحہ ہوا، دلی تعزیت کرتی ہوں، بلیغ الرحمان اور ان کے اہلخانہ کو اللہ صبر عطا کرے، قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر بھی دکھ ہے، بلیغ الرحمان سے فون پر بات کر کے میاں صاحب رنجیدہ ہو گئے، ارباب اختیار سے فرشتہ کی ہلاکت پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہوں، ننھی فرشتہ کیلئے آواز بھی اٹھائیں گے۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا