Post With Image

اداکارہ میرا آج بھی لازوال کردار کی تلاش میں سرگرداں


لالی وڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ انسان کی سوچ اور رویے بھی تبدیل ہوتے ہیں اور اس میں پختگی آتی ہے، زمانے سے بہت کچھ سیکھا ہے اور میں اچھے برے اور دوست دشمن میں تفریق کر سکتی ہوں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میرا کا کہنا تھا کہ جو شوبز میں آ گیا اس کے فن کی پیاس کبھی نہیں بجھتی، میں آج بھی لازوال کردار کی تلاش میں سرگرداں ہوں۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ہاں صرف دوسروں کے کردار پر نظر رکھنے کا رواج ہے جس سے معاشرے میں عجیب سی ہیجان کی کیفیت ہے، تلخ تجربات سے میر ے اندر پختگی آئی ہے۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا