Post With Image

قازقستان میں اپوزیشن کا صدارتی انتخابات کو غیر جمہوری قرار دیکر احتجاج


قازقستان میں صدارتی انتخابات کو اپوزیشن نے غیر جمہوری قرار دے کر احتجاج کیا۔ پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا جبکہ صدراتی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ قازقستان میں ہونے والے انتخابات کے دوران پولیس نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین الیکشن کے بائیکاٹ کی نعرے بازی کر رہے تھے، احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے حزب اختلاف کے سیاسی کارکنوں کے گھروں میں بھی چھاپے مارے۔ وزارت داخلہ کے مطابق 500 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، کریک ڈاؤن کے دوران چند صحافیوں کوبھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا