Post With Image

اگر جنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی، شیخ رشید


شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول جیل گئے تو تحریک چلاؤں گا، تعویذ کام کر گئے، پہلے ہی کہا تھا صادق سنجرانی جیتیں گے، فواد چودھری سے صلح ہو گئی، وہ میرے بھائی ہیں۔ لاہور میں پرس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا اگر جنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی، بھارت کے غلط فیصلے سے سری نگر قبرستان بن جائے گا، جب تک میں وزیر ہوں سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس نہیں چلیں گی، سجھوتہ اور تھر ایکسپریس کی بحالی کی بھارت کی درخواست مسترد کرتے ہیں، سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس کسی قیمت پر نہیں چلے گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا موجودہ صورتحال میں قوم کو اپنی آنکھیں کھلی رکھنے کی ضرورت ہے، شاید اب ہم پر کشمیر کا قرض اتارنے کا وقت آگیا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے تمام دروازے بند ہوچکے، یو این سیکرٹری جنرل نے کہا مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے، چودھری شوگر ملز کیس پیپلزپارٹی کا بنایا ہوا ہے، چودھری شوگر ملز کیس اپنے انجام کی طرف بڑھ رہا ہے، ڈاکو اور چور چاہتے ہیں کہ پیسے تھرڈ پارٹی دیگی لیکن ہمارا ذکر نہ آئے ۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا