Post With Image

مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 16 واں روز، ہزاروں کشمیری نوجوان گرفتار


مقبوضہ وادی میں قابض فوج کے لاک ڈاؤن کو آج سولہ روز ہوگئے، بھارتی فوج رات گئے گھروں پر ریڈ کر کے خواتین کو ہراساں جبکہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرنے لگی، دو ہفتوں میں ہزاروں کشمیریوں کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خواتین اور بچیوں کو ہراساں جبکہ کشمیری نوجوان لڑکوں کو گرفتار کیا گیا۔ بھارتی فوج اب تک چار ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرچکی ہے۔ مواصلاتی رابطے بند ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں سے بات کرنے کو ترس گئے۔ گھروں میں کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کا سٹاک بھی ختم ہوگیا۔ وادی کے کچھ علاقوں میں کرفیو کے باوجود لوگ گھروں سے نکلے اور بھارت مخالف احتجاج کیا۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا