Post With Image

محبوبہ مفتی سے ملاقاتوں پر پابندی، اہلخانہ کو ملنے کی اجازت نہ مل سکی


بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی والدہ اور بیٹی کو ان سے ملنے کی اجازت نہ دی۔ محبوبہ مفتی کی بیٹی ثنا التجا نے بھارتی وزیر داخلہ کو خط لکھا ہے۔ خط کے مطابق کشمیریوں کو جانوروں کی طرح قید رکھا گیا ہے۔ ثنا کا کہنا تھا کہ ماں کو بیٹی سے ملنے کی اجازت نہیں، مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور سچ بولنے پر انہیں جنگی مجرم جیسے برتاؤ کا سامنا ہے۔ مفتی فیملی نے مقامی پولیس کو خط لکھ کر محبوبہ مفتی سے ان کی بوڑھی ماں گلشن مفتی کی ملاقات کی اجازت مانگی تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا