Post With Image

شہباز، حمزہ، مریم اور رانا ثنا کے کیسز کی سماعت کرنیوالے ججز تبدیل


وفاقی حکومت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز اور لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کیسز کی سماعت کرنے والے ججز کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دیں۔ وفاقی حکومت نے تینوں ججز کی خدمات واپس کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کے مقدمات کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دی ہیں۔ مریم نواز شریف اور دیگر کے خلاف جج نعیم ارشد سماعت کر رہے تھے۔ احتساب عدالت کے جج مسعود ارشد باگڑی کی خدمات بھی عدالت عالیہ لاہور کو واپس کر دی گئی ہیں۔ جج مسعود ارشد باگڑی رانا ثنا اللہ کیس کی سماعت کر رہے تھے۔ لاہورکی احتساب عدالت کے جج مشتاق الہی کی خدمات بھی واپس کر دی گئی ہیں۔ جج مشتاق الہی کی عدالت میں بھی سیکڑوں نیب کیسز زیر سماعت ہیں، تینوں ججز کی خدمات واپس کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ سے انسداد منشیات اور احتساب عدالتوں میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے نام مانگ لئے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے تینوں ججوں کی خدمات واپس لینے کے نوٹفکیشن کے بعد تاحال لاہور ہائیکورٹ سے نوٹفکیشن جاری نہیں ہوسکا۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا