اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ علماء کرام کی تمام تجاویز پر مثبت انداز میں مشاورت کریں گے اور بہت سے نکات پر ہمارا اتفاق بھی ہے، مولانا فضل الرحمٰن ہمارے لیے قابل احترام ہیں اور ان کی بھی تجاویز سنیں گے۔مدارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات کے حوالے سے علماء و مشائخ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج پاکستان کے تمام مکاتب فکر کی نمائندگی یہاں موجود ہے، ہم اس مسئلے کا ایسا حل چاہتے ہیں جو سب کو قابل قبول ہو۔انہوں نے کہا کہ مدارس بل کچھ قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے قانون کی شکل اختیار نہیں کر سکا، علماء کرام کی تجاویز نوٹ کرلی ہیں ا مزید پڑھیں