وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی

 پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے کمی کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 19 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے ہو گا۔