انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

انٹربینک میں روپےکے مقابلے میں  امریکی ڈالرکی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔آج کاروباری ہفتےکے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 69 پیسے مہنگا ہو کر 288 روپے 50 پیسےکا ہوگیا۔گزشتہ کاروباری روز ڈالر 286 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تھا۔خیال رہےکہ انٹر بینک میں گزشتہ کاروباری ہفتےکے دوران امریکی ڈالر 9 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا ہے۔دوسری جانب آج  اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 293 روپےکا ہوگیا ہے۔