اوپن مارکیٹ: ڈالر 277 روپے کا ہو گیا

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔آج انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 3 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 55 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 58 پیسے کا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 277 روپے کا ہو گیا۔