پیپلز پارٹی ہتک عزت قانون کی منظوری کاحصہ نہیں بنی، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سب سے زیادہ میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنی، پیپلز پارٹی ہتک عزت قانون کی منظوری کاحصہ نہیں بنی، پیپلز پارٹی کے گورنر نے بھی قانون کو منظور نہیں کیا۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی میڈیا اور صحافیوں کے لیے کام کرتی ہے، نصر اللہ گڈانی پر گولیاں چلائی گئیں تو فوری طور پر پولیس پہنچی، ہم شہید صحافی کے بھائی کو ایک کروڑ روپے کا چیک دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافی کے قتل میں ملوث ملزمان سے موٹر سائیکل، اسلحہ، گولیوں کے خول، موبائل فون ملے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سب سے زیادہ میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنی، پیپلز پارٹی ہتک عزت قانون کی منظوری کاحصہ نہیں بنی، پیپلز پارٹی کے گورنر نے بھی قانون کو منظور نہیں کیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی ساکھ کومیڈیاٹرائل سےخراب کرنے کی کوشش کی گئی، منشیات فروش اپنی خیر منائیں، توبہ نہ کی تو انجام عبرتناک ہوگا۔