ایف آئی اے کی کارروائی ، پاسپورٹ آفس کے باہر سے دو ایجنٹ گرفتار

ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کے باہر سے دو ایجنٹ گرفتار کرلئے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایجنٹ امجد اور علی اسلم پاسپورٹ بنوانے کیلئے سادہ لوح شہریوں سے رقوم بٹوررہے تھے، دونوں ایجنٹس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کو ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے لیٹر لکھا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خاں ورک کے مطابق خصوصی ٹیمیں پاسپورٹ دفاتر کے باہر روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کرینگی۔