پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک کمی

وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ایک دن میں دو بڑے اعلان، صنعتوں کے لئے بجلی سستی کرنے کے بعد بڑی عید پر عوام کے لئے بڑی عیدی کا اعلان کر دیا۔وزیر اعظم آفس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لٹر کی بڑی کمی کر دی گئی، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لٹر کی کمی کی گئی ہے۔یکم جون کو حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لٹر کمی کی تھی۔وزیر اعظم آفس کے مطابق اب تک پٹرول کی فی لٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جا چکا ہے۔