اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج کرنیوالے امریکی طلباء پر فخر ہے: برنی سینڈرز

امریکا کے آزاد خیال یہودی سینیٹر برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ اُنہیں غزہ جنگ میں فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف اجتجاج کرنے والے امریکی طلباء پر فخر ہے۔برنی سینڈرز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکی جامعات و کالجز میں مظاہرے کرنے والے طلباء کی حمایت کی ہے۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’ہم نے 1962ء میں شکاگو یونیورسٹی میں نسل پرستانہ پالیسیوں کے خاتمے کے لیے دھرنا دیا تھا اور 1963ء میں مجھے  احتجاج کرتے ہوئے گرفتار بھی کیا گیا لیکن میں حق پر تھا‘۔برنی سینڈرز نے مزید لکھا کہ’مجھے طلباء کو غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دیکھ کر فخر محسوس ہوا‘۔