امریکا کا جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا عندیہ

  واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ آئندہ برسوں میں اپنے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کر سکتے ہیں۔وائٹ ہاؤس کے معاون نے بیان میں کہا کہ امریکی عوام، اتحادیوں اور شراکت داروں کی حفاظت کے لیے مزید جوہری ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ آئندہ برسوں میں مخالف ممالک کی جانب سے خطرات بڑھنے کے خدشے کے باعث امریکا کو اپنے اسٹریٹیجک جوہری ہتھیاروں  میں اضافہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں ہم ایسے مقام پر پہنچ سکتے ہیں جہاں جوہری ہتھیاروں کی ضرورت میں اضافہ ہو جائے گا۔صدر نے یہ فیصلہ کرلیا تو اس پر عمل درآمد کے لیے پوری طرح تیار رہنا ہوگا۔مبصرین کے مطابق امریکی صدرجو بائیڈن  کو غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کیے گئے روڈ میپ کے اعلان کے کچھ  ہی عرصے بعد امریکا کا  جوہری ہتھیاروں کو بڑھانے کا اعلان حیران کن اورغیر معمولی ہے۔اس سے قبل روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے بیان میں کہا تھا کہ روس کی سلامتی کو خطرہ درپیش ہوا تو جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے