آئی ایم ایف کی جانب سے ارب ڈالر قسط کی آج منظوری متوقع

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالرز قسط کی منظوری متوقع ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، منظوری کے بعد سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان کو تیسری اور آخری قسط موصول ہو گی۔ذرائع کے مطابق سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کر چکا ہے، سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ میں رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے معاشی ٹیم کے مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے، نئے قرض پروگرام کے تحت مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد آئندہ ماہ کے وسط میں پاکستان پہنچے گا۔