تربت میں دہشتگرد سلیم بلوچ کی ہلاکت، فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی بےنقاب

تربت میں دہشت گرد سلیم بلوچ کی ہلاکت پر فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی بےنقاب ہوگئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق 31 جنوری کو بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملوں میں بھی یہی شخص ملوث تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے اس ہلاکت کی تصدیق کی، فتنہ الہندوستان نوجوانوں کو گمراہ کر کے مسلح بغاوت کے لیے استعمال کرتا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مستونگ اور قلات میں ہلاک دہشت گرد بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھے، بلوچ یکجہتی کمیٹی اور دیگر نے بھی کہا تھا کہ سلیم بلوچ لاپتہ افراد میں شامل ہے۔