ایران پائیدار جنگ بندی کیلئے سنجیدہ ہے: عراقچی

    تہران: ایران کی سفارتی کوششوں میں تیزی آگئی، وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک ہی روز میں چھ ممالک سے رابطہ کیا۔وزیر خارجہ عباس عراقچی نے قطر، ترکیے، سعودی عرب، مصر، عراق اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، عباس عراقچی نے ایران کے نئے امن منصوبے سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تہران پائیدار جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کی بحالی کیلئے سنجیدہ ہے، کشیدگی میں کمی کیلئے امریکی مطالبات میں لچک ضروری ہے، عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سفارت کاری کیلئے تیار ہے۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو اپنی دھمکی آمیز زبان اور توسیع پسندانہ پالیسی ترک کرنا ہوگی، نیتن یاہو کا کھیل امریکا کو سو ارب ڈالر کا نقصان پہنچا چکا۔انہوں نے مزید کہا کہ پینٹاگون جھوٹ بول رہا ہے، ایران جنگ کی لاگت بتائی گئی رقم سے چار گنا زیادہ ہے، اسرائیل فرسٹ کا ہمیشہ مطلب امریکا لاسٹ ہی ہوتا ہے۔