اہم خبریں

811608_93339236_1715679841.jpg

عدالت نے ٹیکس نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے سے روک دیا

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے حکومت کی جانب سے نان فائلرز کی موبائل سمز بند کرنے کے خلاف نجی موبائل فون کمپنی کی درخواست پر سماعت کی۔نجی موبائل فون کمپنی کی طرف سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ قانون میں کی گئی ترمیم آئین کے آرٹیکل 18 میں کاروبار کی آزادی کے بنیادی حق کے منافی ہے۔چیف جسٹس نے موبائل فون کمپنی کی درخواست پر 27 مئی تک حکم امتناع جاری کرتے ہوئے حکومت کو نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند کرنے سے روک دیا۔

مزید پڑھیں