بیجنگ : چین نے ایک بار پھر ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امن کے فروغ اور جنگ کے خاتمے کے لیے منصفانہ اور متوازن ثالثی کا کردار ادا کرنے پر چین پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف 23 سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران چین اور پاکستان کی قیادت دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کرے گی۔ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ چین، پاکستان کے ساتھ مل کر مشرقِ وسطیٰ میں امن اور استحکام کی جلد بحالی کے لیے مثبت کردار ادا کرے گا۔










