لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پھر سے نوجوان طلبہ کیلئے آسان ترین اقساط پر ای بائیکس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب نے الیکٹرک بسوں کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے قیام کا سنگ میل بھی عبور کر لیا، اسمبلنگ پلانٹ پنجاب میں الیکٹرک بسوں کی اسمبلنگ شروع کر چکا، پنجاب اب صرف بسیں نہیں چلا رہا بسیں بنا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے پھر سے نوجوان طلبہ کے لئے آسان ترین اقساط پر ای بائیکس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، طلبہ کو ایک سال میں ایک لاکھ ای بائیکس دی جائیں گی، پنجاب حکومت ہر ای بائیک پر 70 ہزار روپے کی سبسڈی دے گی، نوجوان طلبا کو ای بائیک کے حصول کیلئے 14 ہزار ڈاون پیمنٹ کرنی ہوگی۔طالبات کی ای بائیکس کی ڈاون پیمنٹ اور رجسٹریشن فیس وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خود کریں گی، طلبہ کو ای بائیکس کے حصول کے لئے صرف 2100 روپے ماہانہ سود فری آسان قسط ادا کرنا ہوگی، پنجاب کے سرکاری ملازمین بھی آسان اقساط پر ای بائیکس حاصل کر سکیں گے۔گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژنز کی 91 تحصیلوں میں 1500 بسیں چلائی جائیں گی۔پہلے فیز میں پنجاب کی 91 تحصیلوں میں 1500 بسیں چلائی جائیں گی، تحصیل لیول پر 1500 الیکٹرک بسیں کی خریداری کے لئے پی سی ون منظور کر لیا گیا، مختلف اضلاع میں نئی 189 الیکٹرک بسیں سافٹ لانچنگ کیلئے تیار ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آن لائن افتتاح کا عندیہ دے دیا، کوٹ ادو، تلہ گنگ، تونسہ شریف میں الیکٹرک بس لانچ کو بھی فوری بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے، وہاڑی، لودھراں میں بھی بس چلانے کا حکم دے دیا گیا، جبکہ وہاڑی، لودھراں اور ننکانہ میں الیکٹرک بسز کی تعداد بڑھانے کا حکم دیا گیا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں 15 بسوں سے کم ہیں وہاں بھیجی جائیں، کم از کم 15-15 بسیں ہونی چاہئیں، پنجاب میں الیکٹرک بسیں اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری بھی لائے ہیں۔









