حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن پٹرولیم ڈویژن نے جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول پر لیوی میں 9 روپے 36 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول پر لیوی 80 روپے فی لٹر ہو گئی، اس سے قبل پٹرول پر لیوی 70 روپے 36 پیسے فی لٹر تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ آئندہ ایک ہفتے تک مؤثر رہیں گی۔