دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہیں ،پریس کانفرنس میں مختلف ویڈیوز بھی چلائی گئیں، آزاد کشمیر میں نام نہاد ایکشن کمیٹی کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کالعدم قرار دیا گیا۔ٹیرز کرائم نیٹ ورک پاکستان میں دہشتگردی کیلئے سہولت فراہم کرتا ہے،نیٹ ورک کو پکڑنے کا آغاز ایک ضیا نامی شخص سے ہوا،یہ شخص آزاد کشمیر کا ہی رہنے والا ہے جو 8 سے 10 سالوں سے اسلحے کا کام کررہا ہے،یہ شخص پچھلے 2 سال سے جیک(عوامی ایکشن کمیٹی) کالعدم کے قریبی لوگوں کو اسلحہ فراہم کررہا ہے۔اس شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ہماری سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی ، اس کے موبائل سے تمام معلومات ملیں ۔ضیا کا رابطہ ایک ماجد نامی شخص سے تھا، ماجد ، سردار امان جو جیک (عوامی ایکشن کمیٹی) کالعدم کے سرگرم رکن ہیں ، اسکے کارخاص ہیں، پریس کانفرنس میں دونوں کے درمیان ہونیوالی گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ بھی چلائی گئی ۔ضیا نامی شخص کا افغانستان کے زرشاد نامی شخص کیساتھ رابطے ہیں جو انہیں اسلحہ فراہم کرتا ہے،زرشاد افغانستان کے مختلف شہروں سے آپریٹ کرتا ہے۔اکبر نامی شخص جو سرکاری ملازم ہے وہ بھی اس نیٹ ورک کا حصہ ہے ۔