خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کا پر اتفاق

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر اتفاق ہوگیا ہے، ایمرجنسی کے نفاذ کی کل وفاقی کابینہ سے منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے الگ الگ  اجلاس طلب کیے جائیں گے، اجلاس میں منگل 13 اکتوبر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا آجلاس کل صبح ساڑھے 9 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں خیبر پختونخوا مین ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔اس سے قبل خیبر پختونخوا کی صورتحال پر صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر میں ہونے والے اہم اجلاس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر غور کیا گیا۔صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اہم وفاقی وزراء اجلاس میں شریک ہوئے، پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر اور شیری رحمان بھی اجلاس میں شریک تھے۔سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم نے صدر مملکت کی معاونت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی رپورٹ پر غور کیا گیا، گورنر نے خیبر پختونخوا میں امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال پر رپورٹ بھجوائی ہے۔اجلاس میں کے پی کے ضم شدہ اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور کیا گیا، خیبر پختونخوا میں عوام کے تحفظ کے لیے اہم اختیارات وفاق کے استعمال کرنے کی تجویز اور آئین کے آرٹیکل 232 سے 234 کے تحت مختلف آپشنز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔