ڈاکوﺅں کی بچے کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی

شیخوپورہ:(لیڈر نیوز)ڈاکوﺅں نے دوران ڈکیتی خاتون کو اس کے بیٹے کے سامنے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں خواتین اور لڑکیاں غیر محفوظ ہو گئی ہیں ، ایسے واقعات ہو رہے ہیں کہ دل کانپ جاتا ہے ، لالچ ، ہوس ، لوٹ مار اور عصمت دری کے گھناو¿نے واقعات نے خواتین کے لیے گھروں سے نکلنا ناممکن بنا دیا ہے ، جرائم ہر روز نئی کہانیاں سنائی جا رہی ہیں . شیخوپورہ ضلع کے بھکی تھانے کے علاقے مکی 525 میں ڈکیتی کے دوران ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ڈاکوو¿ں نے خاتون کو دو گھنٹے تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ڈکیتی کے دوران ملزم نے ایک اور خاتون سے بھی زیادتی کی کوشش کی۔متاثرہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن اس میں عصمت دری کی دفعات شامل نہیں ہیں۔ متاثرہ کے والد نے بتایا کہ پولیس نے خاتون کا طبی معائنہ بھی نہیں کرایا۔جس کے بعد ہم خود ذلیل ہو رہے ہیں ، ہمارے ساتھ ظلم کا انصاف ہوناچاہیے ، کوئی بھی تعاون نہیں کر رہا ، وہ ہاتھ جوڑ کر اس ظلم کا انصاف مانگتے ہیں ۔دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

#woman was raped during a robbery in Sheikhupura #leadernews #IG Punjab Inam Ghani took notice of the incident and sought a report from RPO Sheikhupura