لاہورمیں مزید2لڑکیاں زیادتی کاشکار‘فیکٹری مالک گرفتار

لاہور:(لیڈر نیوز)لاہور میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کا سلسلہ ابھی تھما نہیں ہے اور ایک کے بعد ایک واقعہ منظر عام پر آرہا ہے۔تازہ ترین واقعہ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں پیش آیا جہاں دو لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نے لڑکیوں کو شاہدرہ سے اغوا کیا اور انہیں گجر پورہ لے آئے ، جہاں وہ انہیں کرول کھاٹی میں ایک فیکٹری میں لے گئے اور ان کے ساتھ زیادتی کی۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم زیادتی کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تاہم فیکٹری کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔لاہور میں زیادتی کے ایک کے بعد ایک واقعے نے پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

#series of incidents of sexual abuse of women in Lahore has not stopped #leadernews #one incident after another is coming to light #Gujjarpura area of ​​Lahore where the alleged rape of two girls has been revealed