چین‘رہائشی عمارت میں زورداردھماکہ‘8افراد ہلاک ‘متعددزخمی

بیجنگ:(لیڈرنیوز)چین میں رہائشی عمارت میں زور دار دھماکے سے آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے بندرگاہی شہر ڈالیان میں ایک کثیر منزلہ رہائشی عمارت میں اچانک زورداردھماکہ ہوا۔ دھماکے سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ اپارٹمنٹ میں افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی۔ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں اور متاثرین کو باہر نکالا۔ تقریبا 20 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں آٹھ افراد کے مرنے اور پانچ کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ باقی افراد کو طبی علاج کے بعد گھر واپس جانے کی اجازت دی گئی ہے۔فائر فائٹرز نے دو گھنٹے تک آگ پر قابو پالیا تاہم بھاری مالی نقصان اٹھایا۔ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاہم ابتدائی طور پر کہا گیا کہ دھماکہ گیس لیک ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔

#powerful blast at a residential building in China #killed eight people and injured several others #leadernews #multi-storey residential building in the Chinese port city of Dalian suddenly exploded