آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر خدشات کے بادل منڈلانے لگے

کینبرا: (لیڈرنیوز) نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کے بعد اگلے سال آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر خدشات کے بادل منڈلانے لگے۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے کہا: "ہم پاکستان میں نیوزی لینڈ سیریز کے بعد کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ معلومات ملنے کے بعد ہم متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گے۔"کینگروز اگلے سال فروری مارچ میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ آسٹریلوی ٹیم کو آخری بار 1998 میں یہاں ایکشن میں دیکھا گیا تھا۔ اگر انگلینڈنے بھی آنے سے انکار کردیا تو کینگروز کو بھی سیریز نہ کھیلنے کا جوازمل جائے گا۔

#cloud of fears began to hover over the tour of Australia to Pakistan next year #Australian team was last seen in action here in 1998