لڑکی کا معاملہ‘ 15 سالہ لڑکے نے اپنے دوست کو قتل کر دیا

لاہور :(لیڈرنیوز)لاہور میں ایک 15 سالہ لڑکے نے اپنے ہی دوست کو قتل کر دیا۔لاہور میں برکی روڈ پر ایک ہاو¿سنگ سوسائٹی میں 14 سالہ لڑکے کے قتل کے ملزم کو دو گھنٹے بعد گرفتار کیا گیا۔ 15 سالہ ملزم رضا نے قتل کا اعتراف کیا۔ملزم رضا کا کہنا ہے کہ وہ جس لڑکی سے محبت کرتا تھا وہ طلحہ کی کزن تھی اور طلحہ اپنی کزن سے شادی کر رہا تھا اس لیے وہ اسے زیر تعمیر مکان کے تہہ خانے میں لے گیا اور اسے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق لاہور کا رہائشی رضا کی فیصل آباد سے اپنے چچا کے گھر آئے طلحہ سے دوستی ہوئی ، لیکن جب رضا کو معلوم ہوا کہ طلحہ کی شادی اس کی پسند کی لڑکی کے ساتھ ہورہی ہے تو دوستی دشمنی میں بدل گئی اور اس نے طلحہ کو راستے سے ہٹ جانے کا فیصلہ کیا۔پولیس کے مطابق رضا بہانہ بناکر طلحہ کو علاقے میں زیر تعمیر مکان کے تہہ خانے میں لے گیا ، اس کے سر پر اینٹ سے وار کیا اور تیز دھار آلے سے اسے مارا۔پولیس نے طلحہ کے قتل کا مقدمہ اس کے والد کی شکایت پر درج کیا ہے۔

#15-year-old boy killed his own friend In Lahore #Burki Road #accused was arrested two hours later