بائیڈن نے مودی کو گاندھی کے عدم تشدد کا فلسفہ یاد کرادیا

واشنگٹن:(لیڈر نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ امریکہ شرمندگی کا باعث بن گیا۔ صدر بائیڈن نے مودی کو گاندھی کے عدم تشدد کا فلسفے یاد کرادیا۔گجرات کے قصائی کا امریکہ کا سفر الٹا ہونے لگا۔ میٹنگ میں صدر بائیڈن نے مودی کے کالے کرتوتوں کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو گاندھی کے عدم تشدد کا سبق یاد دلایا۔ بائیڈن مودی کی ملاقات کے دوران کشمیریوں اور سکھوں نے وائٹ ہاو¿س کے باہر احتجاج کیا۔ سکھ مظاہرین نے خالصتان کا جھنڈا بھی لہرایا۔دوسری جانب نائب صدر کملا ہیرس نے بھی میٹنگ میں بات کی اور مودی سے نرم لہجے میں کہا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی بالکل بھی درست نہیں ہے۔ کشمیری اور سکھ برادریوں نے بھارتی وزیراعظم کے نیو یارک جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر بھرپور احتجاج کی کال دی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے۔واشنگٹن میں کواڈ گروپ کے اجلاس میں چین نے کہا کہ وہ اپنے سمندروں اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

#President Biden reminded Modi of Gandhi's philosophy of non-violence