بھارتی ہٹ دھرمی‘کشمیری شہداءکی میتیں دینے سے انکار

وادی:(لیڈر نیوز)بھارت نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں شہداءکی میتیں واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ قابض بھارتی فوج نے 2 روز قبل 3 تاجروں اور ایک ڈاکٹر کو شہید کردیا۔بھارتی فورسز نے اب شہداءکی میتیں واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ شہداءکے ورثاءنے دوسرے روز بھی سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور لاشوں کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سفاک فوج نے شہداءکو ہندواڑہ کے جنگلات میں دفن کر دیا ہے۔دوسری جانب پاکستان نے قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 5 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شہداءکی میتیں ان کے لواحقین کے حوالے نہ کرنا قابل مذمت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ ماہ سے کم از کم 30 کشمیری جعلی مقابلوں یا نام نہاد سرچ آپریشنز میں شہید ہو چکے ہیں۔ بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی سے بچے اور بوڑھے بھی محفوظ نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بہت سے معاملات میں شہید کشمیریوں کی میتیں ان کے لواحقین کے حوالے نہ کرنا قابل مذمت ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے۔

#occupied Kashmir #India, while maintaining its stubbornness #