امریکہ‘سکول میں طالب علم کی فائرنگ سے 3 طلبہ ہلاک

 مشی گن :(لیڈرنیوز)امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے 3 طلبہ ہلاک اور 6 طلبہ سمیت 8 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں 15 سالہ طالب علم نے اپنے ساتھی طلبہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں6 طلبہ اور ایک استاد سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 3 طلبہ اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے،پولیس کے مطابق طالب علم نے سیمی آٹومیٹک بندوق سے 15 سے 20 راو¿نڈ فائر کئے۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے طالب علم کو گرفتار کر کے ہینڈ گن قبضے میں لے لی۔ پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ طالب علم فائرنگ سے قبل کلاس میں گیا تھا۔ حملہ آور طالب علم، جو پولیس کی حراست میں ہے، نے پولیس سے بات کرنے سے انکار کر دیا اور پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا۔

#student opened fire at a school in the US state of Michigan #Three students were killed and eight others, including six students