کاہنہ ‘نامعلوم افراد نومولود بچے کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینک گئے

ممبئلاہور:(لیڈرنیوز)لاہور کے علاقے کاہنہ میں کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچے کو نکال لیا گیا۔کاہنہ میں نامعلوم افراد نے نومولود بچے کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے بچے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ایس پی ماڈل ٹاو¿ن سعید عزیز نے کہا کہ الحمدللہ بچہ ٹھیک ہے۔ انہوں نے بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کی تعریف کی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز عابد خان نے کہا کہ لاہور پولیس بچے کی دیکھ بھال کے لیے تمام وسائل فراہم کرے گی۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے نومولود کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینکنے والے شخص کا پتہ چل جائے گا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کے فوری ردعمل کو بھی سراہا۔

#newborn baby was rescued from a garbage dump in Kahna area of ​​Lahore