سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

ریاض:(لیڈرنیوز)سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔سعودی عرب کی قیادت میں عرب لیگ کے ترجمان کے مطابق سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کی طرف سے بھیجے گئے ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔ ڈرون حادثہ آج صبح سویرے ہوا۔حوثی باغیوں نے یہ ڈرون حملہ یمن سے کیا تھا۔ حوثی باغی اس سے قبل سعودی عرب کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون کا استعمال کر چکے ہیں۔عرب لیگ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی افواج کے پاس سعودی شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام آپریشنل آپشن موجود ہیں۔

#Saudi forces thwarted a drone strike on Saudi Arabia by Houthi rebels