قازقستان میں پرتشددمظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوگئی

نورسلطان:(لیڈرنیوز)قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 46 ہوگئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قازقستان میں 2 جنوری کو تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر پرتشدد مظاہروں کے بعد حکومت نے استعفیٰ دے دیا تھا اور صدر نے بدامنی سے متاثرہ دو شہروں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا تھا۔الماتی اور مینگسو میں ایمرجنسی اور رات کے کرفیو کے نفاذ کے باوجود حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ صدر قاسم کے حکم پر ان شہروں میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔اب تک مجموعی طور پر 46 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 28 شہری اور 18 پولیس اہلکار شامل ہیں جب کہ سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ تین ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔حکومت کے مستعفی ہونے کے باوجود مظاہرین قیمتوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

#protests against the increase in petroleum products in Kazakhstan #otal number of people killed in violent has risen to 46